ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اچھے دنوں کی حقیقت عوام کے سامنے کھل چکی ہے :اکھلیش یادو 

اچھے دنوں کی حقیقت عوام کے سامنے کھل چکی ہے :اکھلیش یادو 

Sun, 10 Jul 2016 21:14:42  SO Admin   S.O. News Service

فیروز آباد، 10؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ عوام گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے کئے گئے اچھے دن لانے کے وعدوں کی اصلیت جان چکی ہے۔اکھلیش نے شکوہ آباد کے آدرش کرشن کالج کی صدسالہ تقریب میں بی جے پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی نے اچھے دن لانے کا وعدہ کیا تھا۔دو سال پہلے فیروز آباد کی انتخابی ریلی میں جو وعدے کئے گئے تھے ان میں سے کسی پر کوئی کام ہوا؟انہوں نے کہا کہ مرکز کی حکومت بڑی بڑی باتیں کرتی ہے اور عوام مرکز کے ان کھوکھلے وعدوں کو سمجھ چکی ہے۔عوام کے سامنے اچھے دنوں کی اصلیت کھل چکی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ انہیں اس کالج کے کیمپس میں آکر اچھا لگ رہا ہے جہاں ان کے والد ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے تعلیم حاصل کی تھی۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ کی ڈگری اور نمبرات کی فہرست بھی وزیر اعلی کوپیش کی ۔اپنی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے 36مہینے کے ہدف سے پہلے ہی آگرہ-لکھنؤ گرین ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام 20ماہ میں تقریبا مکمل کر لیا ہے، جبکہ نیتا جی(ملائم سنگھ )نے اسے 22مہینے میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔


Share: